وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ

اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایشیاء میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہو گئے ہیں،

شہباز شریف (آج)جمعرات کو آستانہ شہر میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے اور سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کانقطہ نظر بھی اجاگر کریں گے۔