جنوبی وزیرستان،پیپلز پارٹی کے مغوی رہنما عمران مخلص بحفاظت گھر پہنچ گئے

گزشتہ روز نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جنوبی وزیرستان لوئر میں پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران مخلص آج بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب گزشتہ روز وانا میں امن کے قیام کے لیے منعقدہ جرگے کے بعد وہ گھر واپس جا رہے تھے کہ غوا خواہ کے علاقے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔

عمران مخلص کے بھائی طاوس خان نے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران مخلص امن جرگے سے واپسی پر گھر جا رہے تھے کہ راستے میں انہیںاغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اس واقعے پر مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

عمران مخلص اب اپنے گھر پہنچ چکے ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں کن عناصر نے اغوا کیا تھا اور اس کارروائی کے پیچھے کیا وجوہات تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں