جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے انگور اڈہ میں الیکشن سے بائیکاٹ کے باعث پولنگ سٹیشنز پرآخری اطلاعات تک ایک ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوا۔
پاک افغان سرحد ی علاقے انگو ر اڈہ کے رہائشی گذشتہ 90 دن سے مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ الیکشن کے عمل میں حصہ نہیں لیں گے۔
مقامی قبائل کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد انگور اڈہ کے 4 پولنگ سٹیشنز ویران پڑے ہیں جن پر آخری اطلاعات تک کسی نے بھی قومی اسمبلی کی نشست این اے 42 اور صوبائی نشست پی کے 110 پرایک ووٹ بھی کاسٹ نہیں کیا ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق مظاہرین اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئرمحمد ناصر خان کے درمیان انتخابات سے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں ۔