خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اضلاع میں انسداد پولیو مہم 18 دسمبر سے شروع ہونا تھی تاہم سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی۔
اس سے قبل رواں سال نومبر میں بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مہم ملتوی کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔
12 دسمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پرعسکریت پسندوں کے حملے میں 23 جوان جان سے گئےتھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ کے چند روز بعد 15 دسمبر کو ضلع ٹانک میں پولیس ہیڈکوارٹر پر عسکریت پسندوں کےحملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔