تحریک طالبان افغانستان(ٹی ٹی اے) کی جانب سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ کو پشاور میں جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی اے نے اپنے کنٹریکٹر کی مدد سے 5 لاکھ ڈالر یعنی 14 کروڑ روپے کے عوض حیات آباد میں محسن داوڑ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔
پشاور پولیس نے تھریٹ الرٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ محسن داوڑ کو ہر ممکن حفاظت کرنے اور صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔
این ڈی ایم کے رہنما اور سینئر سیاستدان افراسیاب خٹک کے مطابق محسن داوڑ کو گزشتہ الیکشن میں ان پر ہونے والے دو حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے جاری بیان میں افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربے کے پیشِ نظر محسن داوڑ کو کسی بھی نقصان کی صورت میں پوری ذمہ داری ریاست پر ہوگی۔
این ڈی ایم کے رہنما گلبدین محسود نے کہا ہے کہ محسن داوڑ علاقے کی توانا آواز ہے۔ محسن داوڑ پر حملہ تمام پشتونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔