پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر قمر یوسفزئی کی قیادت میں کابینہ کے اراکین نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران صحافیوں کے لیے ایکریڈیشن اور پارلیمنٹ کے کارڈز کے اجراء پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی آئی او مبشر حسین نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم خیبر پختونخوا اور سابقہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے محرم الحرام کے فوراً بعد ایک اہم اجلاس بلایا جائے گا، جس میں ان صحافیوں کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات کروائی جائے گی تاکہ ان کے مسائل کو اعلیٰ سطح پر اُٹھایا جا سکے اور مؤثر حل نکالا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت آئندہ تین ہفتوں میں ایک ہمہ جہت ڈیجیٹل میڈیا پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے، جو ڈیجیٹل صحافت کے لیے ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو گی۔