اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام کے قتل کے مرکزی ملزم مقتولہ کے شوہر، صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 3 روز کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
مرکزی ملزم شاہ نواز کو سول جج عامر عزیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ کا پاسپورٹ ری کور کرنا ہے، جو اہم چیز ہے، مقتولہ کی ٹریول ہسٹری کے بارے میں پاسپورٹ سے ہی معلوم ہو گا۔مدعی کے وکیل نے عدالت کے روبرو بتایا کہ شاہ نواز کے گھر میں سارہ انعام کا قتل ہوا، اگر 14 دنوں میں بھی مقتولہ کا پاسپورٹ ری کور نہ ہوا تو ملزم بچ جائے گا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ تفتیش کی وجہ سے کیس خراب نہیں ہونا چاہیے۔اسلام آباد پولیس نے ملزم شاہ نواز کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔عدالت نے ملزم شاہ نواز کا 3 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔