خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی درسگاہ پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہوگئی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی نے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کو یونیورسٹی بحران سے متعلق مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔
جامعہ پشاور ذرائع کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث جاری منصوبے بھی روک دیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کو ملازمین کی تنخواہوں، پنشن کیلئے ماہانہ 30 کروڑ روپے درکار ہیں جبکہ یونیورسٹی کو ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے چوتھے سہہ ماہی کا پورا بجٹ بھی ابھی تک نہیں ملا ہے۔
پشاور یونیورسٹی کے خزانے میں طلبہ کے ذمہ 41 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں تاہم اس وقت یونیورسٹی کو مزید 35 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔