اسلام آباد، پاکستان نےسرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا
وزارت مذہبی امور کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سرکاری اسکیم کا 8 ہزار عازمین کے لیے ملنے والا کوٹہ واپس کردیاگیا ہے، جس کی وجہ بتائی گئی ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔
وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےکہ حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کےکرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔
ذرائع کے مطابق مہنگے حج کے سبب پاکستانیوں نے درخواستیں کم جمع کرائیں جس کے بعد حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔
واضح رہے کہ مہنگے حج کے سبب بہت سے پاکستانی رواں برس درخواستیں ہی نہیں دے سکے۔