ہنگو : ضلع اورکزئی کے سب ڈویژن لوئر اورکزئی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں9مزدور جاں بحق جبکہ4مزدور زخمی ہوگئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان نے میڈیا کو بتایاکہ کوئلے کی کان میں کان کن کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے کہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر کان سے جاں بحق اور زخمیوں کو نکال لیا،ریسکیو زرائع کے مطابق دھماکہ میں ٹھیکیدار سمیت 9افراد جاںبحق جبکہ 4زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے قریبی کلایہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئلے کے کان میں دھماکے کے وقت 13کان کن موجود تھے، زخمی اور جاں بحق مزدوروں کا تعلق اورکزئی اور سوات سے ہے ۔