باجوڑمیں انسداد پولیو ٹیم پرفائرنگ،پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

باجوڑ، پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

باجوڑ کی تحصیل برنگ میں پولیس چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں ایک مقامی شہری جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم عسکریت پسندوں نے تحصیل برنگ میں واقع کوہی سر پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کی۔

فائرنگ کے دوران نسیم گل نامی مقامی شخص جس کا گھر چیک پوسٹ کے قریب واقع ہے، گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں