شمالی وزیرستان،دو دوستوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ،دونوں جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں عیدک میں دو دوستوں کے درمیان آپسی تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں دوست موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں گل اسلام جو کہ گورنمنٹ سکول کا ٹیچر تھا اور دوسرے کی شناخت خسرون نام سے ہوئی ہے۔ جھگڑے کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی جگہ پر پہنچ کر موقع کی شواہد جمع کر لیے گئے ہیں ۔

پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قتل کے پس پردہ وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں