شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے گذشتہ روز اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش آج میرانشاہ سے برآمد ہوئی ہے.
پولیس کے مطابق میرانشاہ کے گاؤں تپی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس سے سر میںگولی مار کر قتل کیا گیا ہے.
پولیس زرائع کے مطابق مقتول کو گذشتہ روز میرعلی کے علاقے زیرکی میںدو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا.
مقتول کی شناخت شمس الدین کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ضلع ٹانک کے علاقے شدمان خیل پائی سے ہے اور وہ شمالی وزیرستان میں رکشے میںپیالے فروخت کرتا تھا.
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ سے آبائی علاقے ضلع ٹانک روانہ کردی گئی ہے.
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میںگذشتہ کئی عرصے سے امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے ،ٹارگٹ کلنگ تسلسل سے جاری ہیں.