شمالی وزیرستان،میرعلی میں پولیس اہلکارقتل،میرانشاہ میں ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پرراکٹ حملہ

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ میرانشاہ میں‌ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر راکٹ گرنے سے ڈرائیور زخمی ہوگئے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق میرعلی کے علاقے مبارک شاہی میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار اکبر خان پر فائرنگ کی جس وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں.پولیس کے مطابق ان کی لاش کو میرعلی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.

ابھی تک پولیس اہلکار کے قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم میرعلی میں اکثر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے رونما ہوتے رہتے ہیں جس کے خلاف مقامی لوگوں نے متعدد مرتبہ احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں.

دوسری جانب میرانشاہ آرمی کیمپ پر نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائرکئے گئے جس میں ایک راکٹ کیمپ سے باہر جبکہ دوسرہ ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر گرگیا جس سےڈپٹی کمشنرکا ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبعی امداد دی گئی ہے.

راکٹ حملے سے رہائش گاہ کو جزوی نقصان پہنچاہے جبکہ ڈپٹی کمشنر گل ریحان خٹک دفتر میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے .

اس سے قبل گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے تھے.

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے کا واقعہ اسپن وام کےعلاقے میں پیش آیا،دھماکے کے شہدا میں 29 سالہ سپاہی گل رؤف اور 23 سالہ سپاہی عابد اللہ شامل ہیں۔