شمالی وزیرستان،اسسٹنٹ کمشنر کا ڈرائیور دو گارڈز اور گاڑی سمیت اغوا

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر میرعلی کے ڈرائیور اور دو پولیس اہلکاروں کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا ہے۔

یہ واقعہ میرعلی کے گاؤں ہرمز میں پیش آیا ہے۔ سرکاری زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پیٹرول ڈلوانے کیلئے پیٹرول پمپ پر کھڑی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر حملہ کردیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

گاڑی میں ڈرائیور فاروق ،سپاہی سید اکبر اور سپاہی نذیر زمان موجود تھے ۔ ملزمان گاڑی کو نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں