شمالی وزیرستان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نامعلوم افراد کےحملے میں زخمی

شمالی وزیرستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصری کنڈی تحصیل رزمک میں نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تحصیل رزمک کےعلاقے مہاجر بازار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قیصر کنڈی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی.

حملے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کے ساتھ اُن کا بیٹا اور محافظ بھی گاڑی میں موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق حملے میں قیصر کنڈی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے سخت کردیے۔