شمالی وزیرستان میں غیر حاضری پر 92 اساتذہ نوکریوں سے برخاست

زاہد وزیر
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں محکمہ تعلیم نے ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 92 اساتذہ کو برخاست کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شمالی وزیرستان دلاور خان کے مطابق 53 اساتذہ کی تنخواہوں میں دو سال کا اضافہ جبکہ 89 اساتذہ کی تنخواہوں میں ایک سال کا سالانہ اضافہ روک دیا گیا۔

انہوں نے مذید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی سے مسلسل غیرحاضری پر 92 اساتذہ نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے جبکہ 16 سکیل اور اس سے اوپر سکیل کے 26 اساتذہ کے خلاف کارروائی کیلئے اعلیٰ حکام کو لکھ دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے مطابق تمام اساتذہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے رپورٹ کیا تھا۔کسی بھی استاد کے خلاف زیادتی نہیں کی جائے گی، تمام اساتذہ کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں