علی امین گنڈاپورکی حکومت کا تختہ الٹنے کا امکان ختم،27 اراکین اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مقرر

خیبرپختونخوا حکومت نے گورننس کو مؤثر بنانے، وزارتی امور میں معاونت فراہم کرنے اور عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے صوبائی اسمبلی کے 27 اراکین کو مختلف محکموں کے پارلیمانی سیکرٹریز کے طور پر مقرر کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی شاہ ہاؤسنگ، اختر علی قانون، حمید الرحمن منرل ،اور سلطان روم محکمہ اوقاف کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیاگیاہے۔

محمد نعیم زراعت ، گل ابراہیم ٹورازم ، محمد اعظم ایکسائز اور شیفع اللہ اینٹی کرپشن کے پارلیمانی سیکرٹر ی ہونگے،عبید الرحمن صحت ، اجمل خان سپورٹس ، عبدالقدیر خان اعلیٰ تعلیم اور فضل حق جیل خانہ جات کے پارلیمانی سیکرٹر ی مقررکیاگیاہے ۔

اس کے علاوہ محمد ریاض ریونیو، رجب علی سوشل ویلفیئر ، افتخان جدون محکمہ خوراک اور مرتضی ترکی محکمہ خزانہ پارلیمانی سیکرٹری مقررکردیاہے ۔

اسی طرح امیر فرزند آبپاشی، ارشد علی عمرزئی ٹرانسپورٹ ، محبوب شیر سی اینڈ ڈبلیو اور عبدالغنی پاپو لیشن ویلفیئر کے پارلیمانی سیکرٹری ہونگے ۔

میاں عمر کاکا خیل پبلک ہیلتھ ، اشفاق احمد بلدیات، شفیع اللہ جان آئی ٹی ، محمد عثمان آر آر ایس کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردئیے گئے ہیں جبکہ آصف خان محکمہ انتظامیہ ، عجب گل محکمہ تعلیم اور عدیل اقبال پارلیمانی سیکرٹری ہونگے۔

حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹریز وزراء کے ساتھ مل کر ان کے محکموں میں قانون سازی، پالیسی پر عمل درآمد اور عوامی شکایات کے حل میں معاونت کریں گے، جبکہ اسمبلی میں سوالات کے جوابات کی تیاری اور حکومتی موقف کے دفاع میں بھی کردار ادا کریں گے ۔
خیبرپختونخوا کابینہ اس وقت15 وزراء،5 مشیروں اور 12 معاونین خصوصی پر مشتمل ہیں،27 مزید اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کرنے کے بعد چند ایم پی ایز بغیر عہدوں کے رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں