ایجنسیوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپکا کام صرف فون ٹیپ کرنا رہ گیا ہے،عمران خان

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہینڈلرز کو بتانا چاہتا ہوں آپ اپنے آپکو بدنام کرنے لگے ہو قوم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کرے گی۔

راولپنڈی میں ٹائیگرز فورس کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ہمارے فون ٹیپ کئے، ہمارے نوکروں کو خریدنے کی کوشش کی، ایجنسیوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپکا کام صرف فون ٹیپ کرنا رہ گیا ہے ،کیا آپکو فکر ہے یہ ڈاکو ملک کو کس طرف لیکر جارہے ہیں ،لوگوں کو ٹیلی فون کرکے دھمکا رہے ہیں ،میڈیا کا گلہ گھونٹا ہوا ہے، ارشد شریف ڈر کے مارے ملک سے بھاگا ہوا ہے ،عمران خان کی حمایت کرنے پر لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف چاہتے ہیں ہم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرے، ہینڈلرز کو بتانا چاہتا ہوں آپ اپنے آپکو بدنام کرنے لگے ہو قوم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کی پلاننگ کررہا ہوں ،ہمیں پتہ ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے اورہمیں پتہ ہے ہم نے کیا کرنا ہے.

عمران خان نے نیب قوانین میں تبدیلیوں سے متعلق کہاکہ انہوں نے جو قانون بنائے ہیں جو بھی ڈاکو طاقت ور ہوگا وہ بری ہوگا، نیب کے اندر تبدیلیاں کرکے انہوں نے خود کو بری کروایا ہے ،نیب نے جب اسحاق ڈار سے پوچھا آپکے 80 لاکھ کے اثاثے 80 کروڑ میں کیسے تبدیل ہوئے تو وہ ملک سے بھاگ گیا ۔

عمران نے کہا کہ یہ سارے یہاں سے اٹھ کر لندن بھاگ جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے یہ سارے لندن میں پیدا ہوئے ہیں، ابھی باپ بیٹی نے لندن میں پریس کانفرنس کر کے بڑی دکھ بھری کہانی سنائی کہ انکے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی لیکن ہم تو اس وقت پاور میں نہیں تھے، قوم ایک سوال پوچھتی ہے کہ یہ پیسے کہاں سے آئے جواب ہی نہیں دے رہے ،یہ جو چار محل لندن میں بنائے ہیں انکے پیسے کہاں سے آئے ،میرے سے سوال پوچھتے ہیں میں تو کرکٹ کھیل رہا تھا ایک ایک پیسے کا جواب دیا، نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہا وہ کیوں نہیں جواب دے سکتا ، مریم کہہ رہی کہ وہ عدالت سے بری ہوکر سرخرو ہوئی، اب تو زرداری بھی بری ہونے والا ہے، نیب قوانین میں ترامیم کرکے ایک ایک کرکے یہ لوگ نکل رہے ہیں ۔