ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقے کو تاترپ میں سکول کی طالبات نے استانیوں کی غیر حاضری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
گورنمنٹ گرلز پرائمر سکول کوتاترپ کی طالبات نے مین روڈ (دانشکول ٹو امبار) کو احتجاجا بند کردیا۔
طالبات کا کہنا تھا کہ انکی استانیاں پڑھانے کے لئے سکول نہیں آتی جس کی وجہ سے وہ تعلیم سے محروم ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک انکا مطالبہ پورا نہیں ہوتا تب تک وہ سڑک پر بیٹھیں رہیں گی۔
اس موقع پر طالبات کے والدین نے کہا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر مہمند اور دیگر ذمہ دار افراد کو تحریری طور پر درخواست دے کر ان پر واضح کیا ہے کہ پورے امبار تحصیل میں یہی ایک لڑکیوں کا سکول ہے اور باقی کسی بھی علاقے میں سکول نہیں ہے۔
والدین کا کہنا تھا کہ بہت دور دور سے بچیاں تعلیم حاصل کرنی آتی ہیں مگر سکول میں استانیاں نہیں آتی جس کی وجہ سے طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فی میل ڈی ای او مہمند کو بھی تدریسی عملے کے نہ آنے کی باقاعدہ درخواست دی ہے مگر شنوائی نہیں ہوئی ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری بچیوں کو تعلیم سے محروم نہ کیا جائے اور ایسی استانیاں تعینات کی جائے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں ۔