مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

اسلام آباد: ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیت مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔

نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے انجام پایا، جب کہ تقریب سادگی سے اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا دوسرا نکاح ہے کیونکہ ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے۔

معزز علما اور سماجی حلقوں کی جانب سے مولانا شیرانی کو شادی پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔ وہ ماضی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ دسمبر 2020 میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ڈسپلنری کمیٹی نے ان کی جماعتی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔ یہ فیصلہ کمیٹی کے ارکان آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع اور مولانا عبدالحکیم کی متفقہ رائے سے کیا گیا۔

رکنیت کی منسوخی کے بعد انہوں نے جے یو آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے “جمعیت علمائے اسلام شیرانی” کے نام سے نئی جماعت کی بنیاد رکھی۔

بعد ازاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے سیاسی و مذہبی اتحاد کا اعلان کیا، جو کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے بعد سامنے آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں