ضلع مستونگ میں زمین کے تنازعے پر دو گرہوں میں تصادم کے نتیجےمیں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق تصادم ولی خان تھانے کی حدود کنڈ میسوری میں پیش آیا ہے۔
لیویز کا کہنا ہےکہ زمین کے تنازعے پر سمالانی اور لہڑی قبائل کے دو گرہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں کنگڑ خان عرف چنگیز لہڑی اور احمداللہ سمالانی شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو کوئٹہ متنقل کردیا گیاہے۔