مردان کے علاقے شیخ شہزاد ٹاؤن میں ولیمے کی رات دولہے نے فائرنگ کرکے دلہن کو قتل کردیا۔
مقتولہ نادیہ کے والد جمال شاہ نے پولیس تھانہ صدر کوبتایا کہ اس کی بیٹی کی ملزم شہزاد ولد شاہ نظر گل سکنہ شیخ شہزاد ٹاؤن مردان کے ساتھ اتوار کے روز نکاح ہوا اور پیر کے روز دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ولیمے سے فارغ ہوئے اور جیسے ہی ہم اپنے گھر پہنچ گئے تو داماد ملزم شہزاد نے بذریعہ موبائل فون اطلاع دی کہ آجائیں آپ کی بیٹی کو قتل کردیا ہے،لاش کمرے میں پڑی ہوئی ہے۔
والد نے بتایا کہ میں نے اسی وقت ریسکیو 1122 کو فون کرکے اپنے داماد کا پتہ بتایا اور واقعے سے آگاہ کیا، جس پر ریسکیو نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلٸے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا۔
جب ہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان پہنچے تو انکی نئی نویلی دلہن بیٹی کی لاش پڑی تھی۔ وجہ عناد معلوم نہیں کہ کس وجہ پر انکی بیٹی کو قتل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ نادیہ کے والد کی مدعیت میں ملزم شہر یار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم ملزم فرار ہے۔