ضلع کرم میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 7 افراد جاں جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا پہلا واقعہ ضلع کرم میں لوئرکرم کے علاقے چارخیل میں پیش آیا جہاں پولیس سکیورٹی میں جانے والے مسافر گاڑیوں پرنامعلوم افراد کے حملے میں دو بھائیوں سمیت 4 مسافر جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے زیر نگرانی مسافر گاڑیاں ٹل سے پاراچنار کی طرف جارہی تھی کہ لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں نامعلوم افراد کی جانب قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں سے تین کی شناخت ابرار حسین، مظفر حسین اور سید ضامن حسین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ چوتھے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ٹل سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب پاراچنار کے علاقے ڈنڈر بوشہرہ کے قبائل میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ہسپتال رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے منتظر حسین اور اسد علی جانبحق اور مجاہد حسین ، رحمان علی اور سید ساجد حسین زخمی ہوگئے ہیں۔
ان واقعات کے بعد انٹرنیٹ کی سہولت معطل اور ٹل پاراچنار شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی۔