ضلع کرم میں پاک افغان سرحد خرلاچی پر افغان فورسز کی گولہ باری سے سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
پولیس ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر برطانوی نشریاتی ادارے کوتصدیق کی کہ اب تک تین زخمیوں کی اطلاع ہے جن میں ایک کیپٹن شامل ہیں لیکن انھیں کوئی زیادہ زخم نہیں آئے۔
افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور خوست میں پاکستانی فورسز کے مبینہ فضائی حملے کے بعد افغانستان کی جانب سے ضلع کرم کے علاقے بوڑگی میں گولے پھینکے گئے۔ان میں سے ایک گولہ مقامی سکول، ایک جنرل سٹور اور ایک آرہ مشین کے قریب گرا ہے۔
دونوں جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر کشیدگی جاری ہے اور مقامی قبائلی لشکر بھی سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے تیار موجود ہیں۔