کسان اتحاد کی ریلی :ریڈزون جانیوالے تمام راستے سیل

اسلام آباد:کسان اتحاد کی ریلی کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو جانیوالے تمام راستے سیل کردیئے گئے ۔

تفصیلات کیمطابق کسان ریلی کے باعث راستوں کو ایوب چوک،نادرہ چوک،ایکسپریس چوک سے بند کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون داخلہ کے لئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا ہے۔سیرینا چوک سے ریڈ زون جانے کے لئے صرف ایک لائن کھلی رکھی گئی ہے ۔روات ٹی چوک سے اسلام آباد داخلہ کے لئے بھی صرف ایک لائن کھلی رکھی گئی ہے۔

راستوں کو کسان اتحاد ریلی کے وجہ سے بند کیا گیا ۔کسان اتحاد ریلی کے اسلام آباد داخلہ سے قبل انتظامیہ ان سے مذاکرات کرے گی۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے راستے سیل ہونے پر ٹریفک کے رش اور شہریوں کی آسانی کیلئے ٹی چوک روات کے راستے کھول دئیے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ریڈزون اور ڈی چوک کے راستے بھی محدود پیمانے پر کھول دئیے گئے ہیں۔آئی جی اسلام آبادڈاکٹراکبر ناصرنے شہریوں کی آسانی کے پیش نظر متبادل انتظامات کی ہدایت کی۔ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، احتجاجی مظاہریمیں اسلام آبادمیں داخل ہونے سے پہلیمذاکرات ہونگے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی سی اسلام آباداورانتظامیہ موقع پرموجود ہوں گے۔