خیبر:میرعلی ڈرون حملے کے خلاف لنڈی کوتل میں احتجاج

ضلع خیبر کے لنڈی کوتل بازار میں باچا خان چوک پر خیبر اولس کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں حالیہ مبینہ ڈرون حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مظاہرے میں سول سوسائٹی، طلباء، نوجوانوں اور مزدور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر واقعے کی مذمت اور امن کے حق میں نعرے درج تھے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ سانحہ میرعلی میں بچوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، جس پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دیا جائے اور واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

مظاہرین نے کہا کہ پختون بیلٹ اور قبائلی اضلاع میں بدامنی کا دوبارہ آغاز تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے علاقوں میں امن اور استحکام چاہتے ہیں اور مزید خونریزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میرعلی میں مبینہ ڈرون حملے میں تین بچوں کی جانیں ضائع ہوئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں