خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کرنے والے درجنوں طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔
سیکرٹری اعلی تعلیم انیلا محفوظ درانی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے طلباء و طالبات کو ٹیسٹ حل کرانے میں مدد کرے گا۔
یہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس صوبے کے مختلف ہالوں میں بیٹھے طلبہ نے خفیہ طور پر کانوں میں لگاکر پرچہ آوٹ کرانا تھا۔ بلیوٹوتھ ڈیوائس کے زریعے پرچہ آوٹ اور حل کرانے کے لاکھوں روپے طلبہ سے بٹھورے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایٹا کے اعلی حُکام کو اس بابت متنبہ کیاگیا۔
سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ ہدایات ملتے ہی ایٹا سٹاف نے صوبے کے تمام ہالوں پر انٹری کے وقت خصوصی چیک بڑھادیا۔ خصوصی چیک کے دوران عملے نے اپنے فون کا بلیوٹوتھ آن کرکے بلیوٹوتھ ڈیوائسز کا سُراغ لگایا۔
اس دوران درجنوں طلبہ و طالبات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے حوالہ پولیس کیا گیا۔ ملوث طلبہ و طالبات کیخلاف ان فئیر مینز کا پرچہ کاٹا گیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 46 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات آج ٹیسٹ دے رہے ہیں۔
صوبے میں کل 44 ٹیسٹ کےلئےسنٹرز رکھے گئے ہیں جن میں 22 سنٹرز پشاور میں ہیں۔