خیبرپختونخوا کی معروف تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج پشاور مالی بحران کا شکار ہے، اتنظامیہ نے اخراجات پورے کرنے کے لئے کالج میں لگے شیشم اور شہتوت کے قیمتی درخت کاٹ دیئے ہیں۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے اور کالج انتظامیہ نے اخراجات پورے کرنے کے لئے کالج میں لگے 79 قیمتی درخت کاٹ دیئے ہیں۔
انتظامیہ نے 79 درختوں کی نیلامی کیلیے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کروادیئے ہیں، نیلامی میں 53 درخت شیشم اور 23 درخت شہتوت کے شامل کئے گئے ہیں۔