اسلام آباد،کچی بستی کو گرانےکے خلاف احتجاج پرعصمت شاہ جہاں کی گرفتاری و رہائی

کچی بستی کو گرانے کے خلاف احتجاج پر معروف سماجی کارکن عصمت رضاشاہ جہاں کواسلام آباد پولیس نے بیٹے سمیت حراست میں لے لیا ۔

زرائع کے مطابق گذشتہ رات اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 کے درمیان کچی بستی کو گرانے کے خلاف احتجاج پر عصمت شاہ جہاں سمیت 50 افراد کو حراست میں لیا تھا جس میں ان کا بیٹا رومان لونگین بھی شامل ہے ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عصمت شاہ جہاں اور دیگر کو رہا کردیا ہے تاہم ا ن کابیٹا ابھی بھی پولیس حراست میں ہے ۔

پشتو ن تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے عصمت رضا شاہ جہاں‌کی گرفتاری پراپنا درعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچی بستیوں کے خلاف تشدد کرنے والوں، بڑے بڑے قبضہ مافیا پر مہربان کیوں ہو؟

ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں‌منظور پشتین نے کہا کہ اسلام آباد کچی بستی کو غیرقانونی طور پر بزور طاقت گِرانے کے خلاف عصمت شاہ جہان کی سربراہی میں مقامی آبادی نے احتجاج شروع کیا جس پر ریاستی اہلکاروں نے تشدد کر کے عصمت شاہ جہان سمیت 50 افراد گرفتار کئے۔