فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردیدکی ہے.
ایف بی آر کی جانب سے جاری وضاحتی مطابق سوشل میڈیا اور بعض الیکٹرانک میڈیا پر کچھ گمراہ کن اور پریشان کن افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایف بی آر ہمارے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے یا وصول کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ محض ایک بے بنیاد افواہ ہے۔
بیان کے مطابق یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے نہ صرف پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے بلکہ چالیس سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پوری پاکستانی قوم کوخوشی اور مسرت سے ہمکنار کیا ہے۔
ایف بی آر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ اُن کو ملنے والے انعامات پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہے اور حکومت پاکستان اور ایف بی آر ستمبر 2025 میں اپنا ریٹرن فائل کرنے سے پہلے اُن کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کے لئےکے لئے پرعزم ہیں۔اس وضاحت کے ساتھ ایسی تمام افواہوں کو ختم ہو جانا چاہیئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا اور بعض میڈیا چینلز پر خبریںگردش کررہی تھی کہ ایف بی آر نے ارشدندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے کی تیاری کی ہے.