باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں معروف عالم دین سمیت 2 افراد جاں بحق

ضلع باجوڑ میں‌ٹارگٹ کلنگ کے دومختلف واقعات میں معروف عالم دین سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے.

ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ تحصیل ماموند ترخو بازار سیرئی مارکیٹ میں‌پیش آیا .

پولیس زرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین قاری اسماعیل جاں بحق ہوگئے.حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں‌کامیاب ہوگئے.

واقعہ کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ یہ ایک ہفتے کے اندر اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے، تمام مرنے والوں کا تعلق اہلحدیث مکتبہ فکر سے رہا ہے۔

ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ تحصیل سلارزئی کے پشت بازار میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق گل بیلہ ہسپتال روڈ پر فیلڈر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فضل محمد ولد نور محمد نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔مقتول کا تعلق بر لکھو تحصیل سالارزئی کو قتل کر دیا۔

واقعہ کے بعد کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ رات ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے نوی کلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے قبائلی رہنما نصیر خان کے گھر پر راکٹ فائر کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔