جنوبی وزیرستان اپر،میشتہ تنگاڑائی میں معمر شخص لینڈ مائن کا شکار ہوگئے

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سروکئی میں معمر شخص لینڈ کا شکارہو گئےجنہیں شدید زخمی حالت میں طبی امداد کےلئے وانا منتقل کیاگیاہے۔

مقامی زرائع کے مطابق یہ واقعہ آج پیرکے روز تحصیل سروکئی کے علاقے میشتہ تنگاڑائی میں پیش آیا ہے۔

پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما اور قبائلی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کےلئے متحرک عالمزیب محسود نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیم جان ولد جام خان نامی شخص لینڈمائن کا شکار ہوگئے ہیں۔

فیس بک پر جاری بیان میں عالمزیب محسود کا کہنا تھاکہ بارودی سرنگ کا شکار شخص بائیں پاوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سےقبل 17مئی 2023کو جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ کے علاقے وادی بدر میں خاتون لینڈ مائن کانشانہ بن گئی تھی۔