بنوں،سابق ناظم اور پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکہ

بنوں کی تحصیل ڈومیل میں سابق ناظم اور پاکستان تحریک کے رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ملک فدا محمد خان وزیر کے دفتر کے قریب بارودی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی اور دفتر کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دفتر کے مرکزی گیٹ کے قریب دیسی ساختہ بم نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دفتر کی عمارت اور وہاں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں