کوئٹہ: نواحی علاقےپنجپائی میں عرب شیخوں کے تلور کے شکار سے فصلیں تباہ ہونے لگی

قبائلی رہنماءسردار زادہ فیصل زیب سمالانی نے کہاہے کہ پنجپائی میں عرب شیخوں کی شکار کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے بالخصوص زرعی فصلات کو ان شیخوں کے شکار کے سبب نقصان پہنچ رہاہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار زادہ فیصل زیب سمالانی نے کہاکہ تلور جیسے نایا ب پرندوں کے شکار پر حکومت پابندی لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی بار علاقہ پولیس کو شکایت کی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،حکومت بلوچستان عرب شیخوں کے شکار پر پابندی لگائیں اور نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کریں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم حکومت بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ مقامی قبائل کو اس حوالے سے شکایت ہے کہ اس کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور قیمتی پرندوں کے شکار پر پابندی لگا کر ان کے نسل کشی بند کی جائے۔