قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کے دوران نومنتخب اراکین سے حلف لے لیا ۔
صبح 10 بجے مقرر قومی اسمبلی کے اجلاس کا سوا گھنٹے تاخیر سے آغاز ہوا تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کردیا، جس پر اسپیکر نے انہیں متنبہ کیا کہ پہلے حلف لیں گے، پھر بات ہوگی۔
بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا، تاہم اس دوران ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی جاری رہی، ارکان اسمبلی نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حق میں نعرے لگائے، اجلاس میں ’گھڑی چور‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔
ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اظہارِ برہمی کیا۔
حلف لینے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ رکن اسمبلی بننے کے لیے پہلے دستخط کرلیں، پھر بات کریں گے۔