بلال یاسر خان
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں گولہ پھٹنے کے المناک واقعے میں چار نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ سجاد ولد مجید، 13 سالہ نوشاد ولد سید رحمان، 18 سالہ فواد ولد دلبر، اور 15 سالہ جواد ولد یوسف شامل ہیں۔
زخمیوں میں 17 سالہ وقاص ولد شیرزمان اور 15 سالہ عطاء اللہ ولد گل ولی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کا تعلق گاؤں لغڑئی ماموند سے ہے۔
ڈی ایس پی نیاز خان کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہےجبکہ پولیس نے واقعے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔