جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا بازار میں پولیس کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق وانا بازار میں نوراللہ پیٹرول پمپ کے ساتھ دکان میں اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں سے تھانہ سٹی وانہ کے ایس ایچ او کی گاڑی گزری رہی تھی۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم4 عام شہری زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نےواقعے کےبعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔