اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہوگئے،اہل خانہ نے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی درخواست جمع کردی.
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تفتیش کی جا رہی ہے، جس کے بعد مقدمہ کا فیصلہ ہو گا۔
خیا ل رہے کہ اعظم خان سی ایس ایس کے 17ویں کامن بیچ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وہ خیبر پختونخوا کے معروف برن ہال کالج ایبٹ آباد اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد جیسے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم رہے۔
2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد عمران خان وزیرِ اعظم کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالا تو اعظم خان ان کے پہلے سیکریٹری تعینات ہوئے تھے۔