سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری گرفتار

پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوست مزاری کے کزن نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ شباب مزاری نے کہا کہ دوست مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ دوست مزاری نجی اسپتال میں دادا بلخ شیر مزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔

واضح رہے کہ دوست محمد مزاری پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔