ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےدربن میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین ایف سی اہلکار اور ایک لیویز سب انسپکٹر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے.
پولیس زرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کاریزات کی تحصیل خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی پرائیوٹ گاڑی پر تھانہ درابن کی حدود میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین ایف سی اہلکار بلال احمد،داؤد خان،رشید زمان ،لیویز سب انسپکٹرنوراحمد اور کار ڈرائیور گل زمان شامل ہیں ۔
واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔