پشاورمیں بھتہ خوروں نےجیناحرام کردیا،شہری خوف میں مبتلاء

خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں بھتہ خوروں نے جینا حرام کر دیا، دھمکی آمیز کالز نے شہریوں کی نیندیں اڑا دیں، چین، سکون، آرام چھین لیا، شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔

بھتہ خوروں کی دھمکیوں سے کاروباری شخصیات نے پشاور کو خیر باد کہنا شروع کر دیا، تحریکِ انصاف کی حکومت کے ہوتے ہوئے پارٹی کارکنان بھی بھتہ خوروں کی دھمکیوں سے محفوظ نہیں۔

حیات آباد فیز ون میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء انجینئر ندیم کے گھر دستی بم پھینکنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

مذکورہ پی ٹی آئی رہنما کی سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے درجنوں بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنر کے مطابق بھتے کے لیے کی جانے والی کالز میں سے بیشتر فیک بھی ہوتی ہیں۔