بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اور زمین میں دراڑیں پڑھ گئی۔
خضدار شہر، نال، وڈھ اور گردونواح میں آج بروز پیر شام5 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلےکا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں، خضدار کی تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔