باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ پر ڈرون حملہ، 3 بچے زخمی

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے شاہی تنگی میںکرکٹ گراؤنڈ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کھیل میں مصروف تین بچے شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کی شناخت لقمان ولد باچا، فرید ولد باچا اور طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان کے سیکرٹری احسان الحق نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی ہونے والے دو بچوں، فرید اور طلحہ کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث انہیں بہتر علاج معالجے کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بچے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقامی سطح پر معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں