ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس زرائع کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پیش آیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کےلئے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی اور توصیف آباد میںں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پر فائرنک کے واقعات میں 1 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔