خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 23 اہلکار زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقو ٹانک روڈ پر چہکان کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا.
دھماکے کے نتیجے میں 23 اہلکار زخمی ہوگئےجن میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔
سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کا قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے جنوبی وزیرستان جارہا تھاجبکہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل پر رکھا گیا تھا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔