فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال 15 ہزار 602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا جن میں سے صرف 397 امیدوارتحریری مرحلے میں کامیاب قرار پائے۔
تحریری امتحان کے بعد وائیوا یعنی انٹرویو مرحلہ مکمل ہونے پر387 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئےجن میں 207 مرد اور 180 خواتین شامل ہیں۔
اس سال مجموعی کامیابی کی شرح محض 2.48 فیصد رہی،جبکہ 229 امیدواروں کی مختلف سرکاری سروس گروپس میں تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔
تقرری کے لیے نامزد کیے گئے امیدواروں میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔