شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء کیے گئے نجی بینک کے دو ملازمین کو جرگہ کے ذریعے بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم فلائنگ کوچ کے مسیحی ڈرائیور کی رہائی تاحال عمل میں نہیں آسکی۔
ذرائع کے مطابق دو روز قبل میرعلی کے علاقے ہرمز میں میرانشاہ سے بنوں جانے والے نجی بینک کے دو ملازمین اور ایک مسیحی ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا۔
واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایک مقامی جرگہ تشکیل دیا جس نے اغواء کاروں سے مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے نتیجے میں بینک کے دونوں ملازمین جن میں ایک منیجر بھی شامل تھا بازیاب کرالئے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فلائنگ کوچ کا ڈرائیور، جو کہ اقلیتی مسیحی برادری سے تعلق رکھتا ہے اب تک کالعدم تنظیم کے قبضے میں ہے۔