پشاور،ورسک روڈ پر دھماکہ، بچوں سمیت 7 افراد زخمی

صوبائی دارلحکومت پشاور کے ورسک روڈ بابو گڑھی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں احسان اللہ، احمد ضیاء، جاوید، نعمت، شاکر، یوسف اور سعد شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا نجی بینک اور اسکول کے قریب ہوا، جس سے 2 گاڑیوں اور قریبی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ایس پی ارشد خان کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح 9 بج کر 10منٹ پر ہوا، روڈ کنارے بارود نصب کیا گیا تھا، جس میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ دھماکے کا ہدف بتانا قبل ازوقت ہوگا تحقیقات چل رہی ہیں۔