جنوبی وزیرستان لوئر،شکئی میں گاڑی کو حادثہ،خاتون جاں بحق ،13 افراد زخمی

نور علی
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی میں‌پک اپ گاڑی برفباری میں پھسلنے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں‌خاتون جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے.

مقامی زرائع کے مطابق شکئی سے وانا جانے والی گاڑی کو سانگہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے.

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے ایم ایس ڈاکٹر حماد کا کہنا ہے کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد مزید علاج کیلئے ڈی آئی خان ریفر کردیا۔

انہوں‌نے کہا کہ دو زخمی ڈی ایچ کیو وانا کے سرجیکل وارڈ میں داخل ہیں جبکہ 9 زخمیوں کو فسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

شکئی کے رہائشی حمزہ وزیر نے بتایا کہ گاڑی وادی شکئی سے وانا جارہی تھی جہاں ساڑہ پال کے مقام پر پہاڑی علاقے میں گاڑی برفباری میں پھسلنے سے الٹ گئی۔ تمام افراد کا تعلق وزیر خوجل خیل قبیلے سے بتایا جاتا ہے.